Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم پی اے دعا بھٹو حلیم عادل شیخ سے خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں

حلیم عادل شیخ سے ان کی شادی 2018 میں ہوئی۔
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 07:12pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے شوہر اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ایم پی اے دعا بھٹو نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل سے خلع لینے کیلئے ملیر کی عدالت پہنچ گئیں۔

دعا بھٹو نے فیملی کورٹ میں خلع کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے اپنی اہلیہ کی جانب سے خلع کی درخواست پرردعمل میں ایک بیان میں کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہوگا یا سازش کے تحت یہ کروایا گیا ہوگا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں ۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کی 2018 میں شادی ہوئی تھی، ان کو ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔

pti

Haleem Adil Sheikh

Dua Bhuttto