Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کارکن نے حقیقتاً سر پر کفن باندھ لیا

'عمران خان پیسے کے پیچھے نہ بھاگیں، آپ نہیں جانتےآپ کتنی بڑی برانڈ ہیں'
شائع 28 اکتوبر 2022 03:07pm

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شرکت کرنے والے بعض کارکنوں کا جوش وجذبہ دیکھنے والوں کو یقینناً سوچنے پرمجبورکررہاہے کہ اب وہ کیا تبصرہ کریں۔

جوشیلے کارکنان میں سے ایک محاورے کو سچ ثابت کرتے ہوئے حقیقتاًسرپر کفن باندھ کر نکل پڑا۔

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو سرتاپا کفن باندھے ویڈیوبنوانے والا کارکن لانگ مارچ کو خونی قراردینے والے فیصل واوڈا سے مخاطب ہوکر باور کروارہا ہے کہ، ”آپ رات کو نشے میں فرما رہے تھے کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون ہوگا اور لاشیں ہی لاشیں ہوں گی، تو ہم نےاپنے ملک کے لئے سروں پرکفن باندھ لیا ہے“۔

کارکن کا کہنا ہے کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ اپنے لیڈرکی کال پرمارچ میں شریک ہوں گے کیونکہ لیڈر نے بتایا ہے کہ گزشتہ 75 سال میں یہ ملک غلام تھا اور ہمیں اسے حقیقی آزادی دلوانی ہے۔

لیڈرکے زیرسایہ جان مال سب قربان کرنے کے دعویدارپی ٹی آئی کارکن نے عمران خان کو خداکا واسطہ دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ،”پیسے والوں کے پیچھے نہ پڑجائیں، آپ کو خود نہیں پتہ کہ آپ کتنے بڑے برانڈ ہیں، پیسا آپ کے پیچھے بھاگتا ہے“۔

عمران خان سے گہری انسیت کااظہارکرنے والے نے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کارکنوں کو اپنے ساتھ رکھیں تو ان کی وفا میں کمی نہیں پائیں گے۔

pti

imran khan

PTI long march 2022