Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی، شرجیل میمن

عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا اقتدارکی بھوک ہے، شرجیل میمن
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2022 12:48pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان دوسری بار اسلام آباد پرچڑھائی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ایک نکاتی ایجنڈا اقتدار کی بھوک ہے اوراس کے لئے لاشوں سے گزرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ دارالخلافہ پرحملہ، قوم جھوٹے، مکارشخص کاساتھ دے گی؟ قوم اداروں کے خلاف سازشوں میں عمران خان کا ساتھ دے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ آزادی مارچ نہیں پاکستان کوکمزورکرنے کی سازش ہے، سندھ حکومت وفاق کا بھرپور ساتھ دے گی، سندھ پولیس کے جوان اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

imran khan

Sharjeel Memon