Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

ریسکیو کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں
شائع 28 اکتوبر 2022 11:43am
تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

بہاولپورکے علاقے حاصل پور میں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ریسکیو کی ایمبولینس میں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

ریسکیو ٹیم نے خاتون اہلکار کی مدد سے پیشہ وارانہ طریقے سے خاتون کی ایمبولینس میں ڈلیوری کرائی، جبکہ ریسکیو ٹیم کو کال ڈلیوری کے عین وقت کی گئی تھی۔

ریسکیو ٹیم نے خاتون کو فوری اسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن عین ڈلیوری کے وقت کی جانے والی کال پر ریسکیو نے خاتون کی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں بحفاظت ڈلیوری کرادی۔

ریسکیو کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت یاب ہیں اور دونوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ خاتون کے اہل خانہ کا ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

bahawalpur

rescue 1122