Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے، راناثناء اللہ

میرے وارنٹ عمران خان کو خوش کرنے کیلئے تھے، وزیرداخلہ
شائع 28 اکتوبر 2022 11:01am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔

راولپنڈی میں میڈیا کے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرےوارنٹ گرفتاری واپس ہوگئے ہیں کیونکہ میرے وارنٹ عمران خان کوخوش کرنے کیلئےتھے، سیاسی انتقام کو گھٹیا حرکتیں نہیں کرنا چاہئیں، آج اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی وارنٹ گرفتاری واپس لےلئے ہیں۔

وزیرداخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس سےعوام کوآگاہی ملی ہے،جھوٹے بیانے دفن ہوگئے اورعوام کوسچ کاعلم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی توہم ذمہ داریاں پوری کریں گے عدالت کی مقررہ جگہ پراحتجاج کریں گے، توسیکیورٹی دیں گے لیکن اسلام آباد پرچڑھائی کی گئی تواجازت نہیں دی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔

rawalpindi

Rana Sanaullah