Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹوئٹر خریدنے سے قبل ایلون مسک کی سِنک کے ساتھ انٹری

دنیا کے امیر ترین شخص نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیا
شائع 28 اکتوبر 2022 11:50am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

گاڑیاں بنانے والی معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے بالآخرمائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔ حتمی ڈیل سے قبل ایلون کی ٹوئٹرہیڈ کوارٹرمیں انوکھی انٹری سوشل میڈیا پرزیربحث ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص کوامریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت نے 28 اکتوبرتک ٹوئٹرانتطامیہ کے ساتھ معاملات طے کرنے کا حکم دے رکھا تھا جس پرگزشتہ روزعملدرآمد کرلیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو پراگ اگرووال سمیت 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا گیا۔

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدا ہے، اس سے قبل ٹوئٹرانتظامیہ کے ساتھ تمام معملات طے پا چکے تھے لیکن اختلافات کے باعث ایلون نے ٹوئٹرخریدنے سے انکارکردیا تھا۔

ٹوئٹرسے متعلق ہمیشہ کافی پُرجوش رہنے والے ایلون مسک بوٹ اکاؤنٹس کے خاتمے اورآزادی رائے کیلئے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ صارفین اورتشہیرسے متعلق چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹرایسا آزاد نہیں ہوگا کہ کسی کو نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے.

حتمی ڈیل سے قبل ایلون مسک نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں وہ ٹوئٹرہیڈ کوارٹرمیں باتھ روم سِنک اُٹھا کرپہنچے اور کیپشن میں لکھا،”ٹوئٹرہیڈ کوارٹرمیں داخل ہورہا ہوں“۔

ساتھ ہی ایلون مسک نے انگریزی محاورہ،”لیٹ دیٹ سِنک اِن“ لکھا جس کے کئی مطالب ہیں لیکن نئےمالک غالبا پرانوں کو معنی خیزی میں یہ سمجھانا چاہتے ہیں کہ اب ڈیل ہو گئی ہے سب سمجھ لیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی ٹوئٹرکے بکنے سے متعلق تمام ترقیاس آرائیاں دم توڑگئی تھیں اورصارفین نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ٹوئٹرہیڈکوارٹرمیں یہ سنک لانے والے ہی اب نئے مالک ہوں گے۔

صارفین نے ایلون کے اس اندازپرمحظوظ ہوتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

!

ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ ایلون مسک کو بینکوں کی جانب سے 13 ارب ڈالرقرض دیا جائے گاجس پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

ٹویٹر

Elon Musk

sink