Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں، شیخ رشید

نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا
شائع 28 اکتوبر 2022 09:54am
شیخ رشید
شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوور کرانے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے، کمپنی کی مشہوری کے لئے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں ،غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی عوام اسلام آباد کے اندر سے نکل آئی تو کرپٹ ٹولے کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی، نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا ۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوورکروانےجارہاہے،میں خود بھی لبرٹی چوک جاؤں گا،جمعے کو لانگ مارچ روالپنڈی پہنچے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اورقانون کے مطابق اپنےمقاصدحاصل کرےحکمران جو انتشار اورخلفشار کا خوف پھیلارہےہیں وہ شرمندہ تعبیرہوگا۔

Sheikh Rasheed

imran khan

Awami Muslim League

PTI long march 2022