Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائیڈروجن سے چلنے والا اسکوٹر تیار

اسکوٹر کی ہائیڈروجن بیٹریز ایک چارج میں 60کلومیٹر سے زائد سفر کر سکتی ہیں
شائع 27 اکتوبر 2022 11:50pm

ترکیہ میں ای سکوٹرز کی حالیہ برسوں میں فروخت اور کرایہ پر لینے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

ترک انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والا سکوٹر تیار کر لیا, جو نہ صرف انتہائی کم وقت میں چارج ہو جاتا ہے بلکہ ساتھ ہی اسکی ہائیڈروجن بیٹریز ایک چارج میں 60کلومیٹر سے زائد سفر کر سکتی ہیں۔

اس کے باوجود ان کے کئی نقصانات ہیں، جیسے طویل چارجنگ کا وقت اور ضائع شدہ بیٹریوں سے ممکنہ آلودگی۔

چار ترک انجینئروں کو امید ہے کہ ہائیڈروجن پاور پر کام کرنے والا ایک نیا سکوٹر ان مسائل پر قابو پالے گا۔

یہ ہائیڈرو سکوٹرـ“ہی بنک “اپنے ایندھن کو ذخیرہ کرنے کے لیے ایک ہائیڈروجن کارتوس سے لیس ہے۔

سکوٹر ایک ”انکلائنیشن سینسر“ سے لیس ہے جو اسے اوپر چڑھتے وقت خود بخود گیئر اپ ہونے دیتا ہے۔

Scoter