Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان لبرٹی چوک پہنچ گئے

حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کل 11 بجے ہوگا، عمران خان
شائع 27 اکتوبر 2022 09:28pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان لاہور کے لبرٹی چوک پہنچ گئے اور کنٹینر کا مختصر جائزہ لیا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بھی ان کے ساتھ کنٹینر پر موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، اسد عمر اور شفقت محمود لبرٹی چوک پہنچ چکے ہیں جبکہ عمر ایوب، ہمایوں اختر، کنول شوزب اور سینیٹر فیصل جاوید بھی کنٹینر پر موجود ہیں۔

اس موقع پر عوام سے اپنے مختصر خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کل ہم یہاں سے ایک نئے پاکستان کی تاریخ بنائیں گے، یہ تحریک نئی تاریخ رقم کرے گی اور آپ سب اس تاریخ کا حصہ ہوں گے۔

قبل ازیں، عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ کل 11 بجے لبرٹی چوک سے ”حقیقی آزادی کی تحریک“ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

عمران خان کی لانگ مارچ آغاز لاہور کی لبرٹی چوک سے عمران خان کی تقریر کے ساتھ شروع ہوگا جس کے پہلے دن روٹ ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں چاہتا ہوں آپ سب اس میں شامل ہوں۔

imran khan

PTI long march 2022

Liberty Chowk