Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت

پیناڈول کی نئی قیمتوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔
شائع 27 اکتوبر 2022 09:09pm
تصویر بزریعہ اے پی پی
تصویر بزریعہ اے پی پی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو رواں مالی سال کی تنخواہیں ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کا تخمینہ ایک ارب 37 کروڑ 80 لاکھ روپے لگایا گیا۔

وزارت خزانہ نے ہدایت کی کہ ملازمین کو ماہانہ بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

ای سی سی اجلاس میں برآمدی شعبوں کیلئے بجلی اور آر ایل این جی کے نرخوں کی منظوری بھی دی گئی۔

برآمدی شعبوں کیلئے بجلی اور گیس ٹیرف کی منظوری جون 2023 تک ہوگی۔

اجلاس میں منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کی تجدید کیلئے فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ نے پیراسیٹامول پراڈکٹس کے نرخوں کی منظوری بھی دے دی، جس کے مطابق پیراسیٹامول 500 گرام کی ٹیبلٹ کی قیمت 2.35 روپے، پیراسیٹامول 500 گرام ایکسٹرا ٹیبلٹ کی قیمت 2.75 روپے جبکہ پیراسیٹامول سیرپ کی قیمت 117.6 روپے مقرر کی جائے گی۔

اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 30 ارب 88 کروڑ 85 لاکھ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

Ishaq Dar

Economic coordination committee (ECC)

Panadol Price

Pakistan Steel Mills