Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بالی ووڈ کے ہدایتکار اسماعیل شروف کا انتقال، گوندا بھی افسردہ

اسماعیل شروف کی عمر 62 برس تھی
شائع 27 اکتوبر 2022 07:27pm

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اسماعیل شروف 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسماعیل شروف کا انتقال ممبئی کے کوکیلا بین دھروبائی امبابی اسپتال میں ہوا جہاں انہیں ایک ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسماعیل شروف نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم آہستہ آہستہ، ضد اگر، گاڈ اینڈ گن، پولیس پبلک، مجدھار، دل آخر دل ہے، بلندی، سوریا اینڈ جھوٹا سچ جیسی سُپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کی تھی ان کی آخری فلم تھوڑا تم بدلو تھوڑا ہم تھی جو 2004 میں ریلیز ہوئی تھی۔

ہدایتکار کی موت پر بالی ووڈ کے کئی فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے.

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گوندا نے اسماعیل شروف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم لوو 86 کی ہدایتکاری اسماعیل شروف نے ہی کی تھی۔

گوندا کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف نے ہی انہیں ’گوندا‘ بنایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل شروف کام کے حوالے سے سخت مزاج تھے لیکن ان کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ رہتی تھی، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ انہیں اداکاروں کو کیسے کرداروں میں ڈھالنا ہے۔

Govinda

Esmayeel Shroff