حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے تیاری کرلی
ریڈ زون میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی
حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے تیاری کرلی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ مارچ سے کیسے نمٹا جائے گا۔
پلان کے مطابق ریڈ زون میں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اسلام آباد پولیس نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔
پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی اور اہلکاروں کو آنسو گیس کے شیلز سمیت دیگر سامان سے لیس کردیا گیا ہے۔
شہر میں 13 ہزار 86 افسر اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔
اسلام آباد پولیس کے 4 ہزار 190، ایف سی کے 4 ہزار265، رینجرز کے 3 ہزار600جوان، سندھ پولیس کے ایک ہزار 22اہلکار شامل ہیں۔
federal cabinet
Shehbaz Sharif
interior ministry
PTI long march 2022
مقبول ترین
Comments are closed on this story.