Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’گولیاں لگنے کے بعد ارشد شریف کی موت 10 سے 30 منٹ کے اندر ہوئی‘

'ارشد شریف کے جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے بھی سائنس لیب بھجوائے گئے ہیں'
شائع 27 اکتوبر 2022 06:42pm

مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے، ان کے مختلف جسمانی اعضاء سے نمونے لےکر فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ارشد شریف کے جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے بھی سائنس لیب بھجوائے گئے ہیں۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے 10 سے 30 منٹ کے اندر ہوئی۔

arshad sharif death

Postmortem report