Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی ٹرینڈ، ’سب سے پہلے جھوٹوں کی چیمپئین مریم نواز پکڑی جاتی ہے‘

شریف خاندان پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتا ہے مگر زیادہ دیر نہیں چلتا، عمران خان
شائع 27 اکتوبر 2022 04:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ بہت جلدی پکڑا جاتا ہے اور سب سے زیادہ جھوٹ مریم نواز کا پکڑا جاتا ہے۔

لاہور میں سوشل میڈیا ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان پیسے دے کر ٹرینڈ چلواتا ہے مگر زیادہ دیر نہیں چلتا۔

انہوں نے کہا کہ ”سب سے پہلے جھوٹوں کی چیمپئین مریم نواز پکڑی جاتی ہے۔“

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرائی گئی تو میڈیا کو کنٹرول کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا نے اسے دکھایا اور میڈیا پر بھی دباؤ پڑ گیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی پر تنقید ہوتی ہے تو کہتے ہیں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کررہا ہے، یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایسا کرتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میڈیا کو ہمیشہ کنٹرول کیا گیا، لیکن سوشل میڈیا نے اسے بدل دیا۔ ابھی بھی ایسا ہورہا ہے مگر اب یہ مافیا اسے روک نہیں سکتا، میڈیا پر کنٹرول کریں مگر لوگوں کے پاس موبائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”امپورٹڈ حکومت نامنظور“ نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کا مطلب آزادی ہے اور غلام آگے نہیں بڑھ سکتے، موبائل فون لوگوں کو آزادی اور آزادی ظہار رائے کی طرف لے جارہا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم روس سے سستا تیل لینے جارہے تھے، پھر غلام آگئے اور امریکا سے ڈر کر معاہدہ ختم کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پر تیل لے رہا ہے اور ہم عوام پر مہنگائی کرتے جا رہے ہیں۔

pti

Maryam Nawaz

imran khan