Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی فلمساز نے گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑے جانے پر اہلیہ پر گاڑی چڑھا دی

سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل، پولیس نے ایف آئی آردرج کر لی
شائع 27 اکتوبر 2022 03:26pm
تصویر: انڈین ایکسپریس
تصویر: انڈین ایکسپریس

بھارتی فلمسازکمل کشورمشرا نے گاڑی میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑے جانے پر فرارہونے کے لیے اہلیہ پر گاڑی چڑھادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کشورمشرا اندھیری کی عمارت کئ پارکنگ ایریا میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے کہ ان کی اہلیہ موقع پرپہنچ گئیں، اہلیہ کی جانب سے گاڑی کھلوانے کی کوشش پرمشرا نے گاڑی اسٹارٹ کردی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمل مشرا نے موقع سے فرار ہونے کے لیے گاڑی چلائی اور اہلیہ ٹکرلگنے سے گر پڑیں، اس دوران ان کی ٹانگوں، ہاتھ اور سر پرچوٹیں آئیں۔

اہلیہ کی شکایت پربھارتی فلمساز کیخلاف امبولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 19 اکتوبرکو اندھیری میں رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا جس میں کمل مشرا کی اہلیہ زخمی ہوئیں۔

اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر کمل مشرا کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں 279 (تیزی سے گاڑی چلانا) اور 337 (دوسروں کی جان یا ذاتی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے والے عمل سے نقصان پہنچانا) شامل ہیں۔

کمل مشرا ہندی فلم ’دیہاتی ڈسکو‘ کے پروڈیوسر ہیں۔

india

Kamal Mishra

hitting wife with car