Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو بھاری مارجن سے ہرادیا

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17ویں اوورمیں پویلین لوٹ گئی
شائع 27 اکتوبر 2022 12:59pm
تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل
تصویر: بشکریہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے کے دسویں میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 104رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، رائیلی روسو کی سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر205 رنزاسکورکیے۔

ڈی کوک نے تریسٹھ رنزکی اننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم سترویں اوورمیں ایک سوایک رنزپرڈھیرہوگئی۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔ نورکیا نے چار اورتبریز شمسی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما صرف 2 رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے تاہم کوئنٹن ڈی کوک اورریلی روسو نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 163 رنزکی پارٹنرشپ قائم کی۔ ڈی کوک نے38 گیندوں پر 63 رنزبنائے جبکہ روسونے 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ایونٹ کی پہلی سینچری اسکورکی۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 2 جبکہ تسکین احمد، حسن محمود اورعفیف حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنزبناسکی۔

اوپنر نجم الحسن نے 9، سومیا سرکارنے 15، مہدی حسن میراز11، نورالحسن 2 ، شکیب الحسن اورعفیف حسین 1،1 رن اسکور کرسکے۔ صرف لٹن داس نے 30 سے زائد رنزبنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریچ نورٹجے نے 4، تبریزشمسی نے 2 اور کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ICC

South Africa

Bangladesh