عبداللہ شاہ غازی: مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی ضمانت مسترد
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں گرفتار11 ملزمان کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ میں گرفتار11 ملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔
عدالت نے تمام ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا گیا اور اس مرحلے پر ملزمان کو ضمانت نہیں دی جاسکتی جبکہ چالان کے بعد ملزمان کا کردار واضح ہوسکے گا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں ہنگامہ آرائی اورپولیس پرحملے کا الزام ہے۔
ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں تھانا بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed on this story.