Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں شبلی فراز کی ضمانت منظور

مقدمہ میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، وکیل
شائع 27 اکتوبر 2022 10:52am
تصویر: وزارت اطلاعات و نشریات
تصویر: وزارت اطلاعات و نشریات

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں شبلی فراز کی ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی ضمانت منظور کی ہے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، پی ٹی آئی نے ایف نائن پارک میں جلسہ کیا تھا وہاں دفعہ 144 نہیں بنتی ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض شبلی فراز ضمانت منظور کی ہے۔

pti

shibli faraz

اسلام آباد