Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت مقبوضہ کشمیرکو سب سے بڑا قبرستان بنانے پرتلا ہوا ہے، بلاول بھٹو

حناربانی کھر نے کہا پاکستان کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑا ہے
شائع 27 اکتوبر 2022 10:01am
تصویر: اے پی پی، سوشل میڈیا
تصویر: اے پی پی، سوشل میڈیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹونے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیا کہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کا قصہ گزشتہ 75 سال سے جاری ہے بھارت مقبوضہ کشمیرکو سب سے بڑا قبرستان بنانے پرتلا ہوا ہے، دنیا کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالی کوروکے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارتی فوجی قبضے کو 75 سال مکمل

دوسری جانب وزیرمملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھرکہنا ہے کہ بھارت کشمیرمیں ماورائےعدالت لوگوں کو شہید کررہا ہے جبکہ بھارت آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئےغیرقانونی ڈومیسائل جاری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرپیغام

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے کردارادا کرے کیونکہ 75 برس سے کشمیر کے عوام بھارتی جبراور ظلم برداشت کررہے ہیں، پاکستان کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا۔

Indian occupied Kashmir

Bilawal Bhutto Zardari

hina rabbani khar