Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرپیغام

3 سالوں میں بھارتی افواج نے تقریباً 690 بے گناہ کشمیریوں کا قتل کیا، شہبازشریف
شائع 27 اکتوبر 2022 09:11am
تصویر: فیس بک آفیشل
تصویر: فیس بک آفیشل

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیرکے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج بوجھل دل کے ساتھ کشمیرکا ایک اوریوم سیاہ منارہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ 27 اکتوبر1947 سے بھارت غیرقانونی طورسے مقبوضہ کشمیر پرقابض ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں 9 لاکھ سے زیادہ مسلح فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا پھر بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارتی فوجی قبضے کو 75 سال مکمل

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں میں بھارتی قابض افواج نے تقریباً 690 بے گناہ کشمیریوں کا ماورائےعدالت قتل کیا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج (جمعرات) بھارتی فوجی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں۔

Shehbaz Sharif

Indian occupied Kashmir