آئی جی اسلام آباد کیخلاف کروڑوں کی کرپشن کا مقدمہ درج
اکبر ناصر نے سی اواو سیف سٹی کےعہدے پر ٹھیکے میں دھوکا دہی کی
اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے الزام میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اکبر ناصر نے چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹی لاہور کے عہدے پر ہوتے ہوئے سرکاری خزانے کو ساڑھے 3 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
اکبرناصر نے سی اواو سیف سٹی کےعہدے پرٹھیکے میں دھوکا دہی کی جبکہ ان پرالزام ہے کہ انہوں نے ساڑھے 3 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جعلی کاغذات کے ذریعے کنٹریکٹ بنائے گئے اور مقدمے میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں کے نام بھی موجود ہیں۔
اسلام آباد
IG Islamabad
anti corruption punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.