جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر بھارتی فوجی قبضے کو 75 سال مکمل
بھارت کی جانب سے ریاست جموں وکشمیر کے بڑے حصے پر فوجی قبضے کو 75 سال مکمل ہوگئے، جس کے خلاف کشمیری آج ہڑتال کریں گے۔
کشمیری لاکھوں جانیں قربان کرنے کے باوجود آزادی سے محروم ہیں جبکہ آج مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
آج ہی کے دن 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے برخلاف مقبوضہ کشمیر افواج اتار کر قبضہ جمالیا تھا۔
اس کے علاوہ مقبوضہ ریاست میں لاکھوں کشمیری شہری آج بھارتی فوجی قبضے کے خلاف ہڑتال کریں گے۔
آزاد کشمیردارالحکومت مظفرآباد میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا۔
آزادی چوک مظفرآباد سےاقوامِ متحدہ کے مبصر دفتر تک مارچ کیا جائے گا جبکہ کشمیری مظاہرین زنجیریں پہن کر مارچ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھارتی فوجی قبضے کے خاتمے اور استصواب رائے کرانے سے متعلق قرارد بھی پیش کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.