Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بالی ووڈ فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم نے پہلے ہی 10 دنوں میں 100 کروڑ روپے کما کر پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی
شائع 26 اکتوبر 2022 10:32pm

پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ریلیز کے پہلے ہی 10 دنوں میں 100 کروڑ روپے کما کر پاکستانی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی۔

فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن پنجابی فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم اس بات کا اعتراف بھارت کے فلمی نقاد اور صحافی کومل نہتا نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کیا ۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اکشے کمار کی فلم رام سیتو اور اجے دیوگن کی فلم تھینک گاڈ نے دیوالی کے موقع پر بھارت میں تو مناسب بزنس کیا لیکن بین الاقوامی سطح پر دونوں فلموں کا برا حال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تیرویں دن بھی کمائی دونوں بالی ووڈ فلموں کے پہلے دن کی کمائی سے زیادہ ہے ۔

کومل نہتا نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، بالی ووڈ فلم رام سیتو اور تھینک گاڈ کے کینیڈا ، لندن اور آسٹریلیا کمائے گئے رقم کی تفصیلات بھی شیئر کیں ۔

فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ ، پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے کیونکہ آج تک کسی فلم کو بنانے میں اتنی رقم نہیں لگی۔

فلم کی ریکارڈ کمائی کے بعد ٹیم نے اعلان کیا کہ اب دنیا بھر میں اسے مزید 100 اسکرینز پر بھی دکھایا جائے گا، جس کے بعد فلم مجموعی طور پر ایک ہزار اسکرینز تک دکھائی جانے والی پہلی فلم بھی بن جائے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 9.5 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول ترین فلم بھی بن گئی ہے۔

یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

Bollywood

The Legend of Maula Jatt