Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چھت گرنے کا واقعہ، 2 خواتین سمیت ڈیڑھ ماہ کا بچہ جاں بحق

کچی اینٹوں کے بنے گھر کی چھت پر تعمیرات جاری تھیں۔
شائع 26 اکتوبر 2022 09:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت ڈیڑھ ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

چھت گرنے کا واقعہ کچھی میمن قبرستان کے قریب پہیش آیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فلور کے ایک کمرے پر مشتمل گھر کی چھت گری ہے، جو عثمان آباد کی کچی آبادی میں واقع تھا۔

ایس بی سی اے حکام نے کہا کہ مکان کی دیواروں پر پلاسٹر نہیں ہوا تھا اور کچی اینٹوں کے بنے گھر کی چھت پر تعمیرات جاری تھیں، چھت کچی اور کمزور تھی تعمیرات کا وزن برداشت نہیں کرسکی۔

حکام نے بتایا کہ زیر زمین سیوریج کے پانی کی لیکج کا بھی مسئلہ ہے۔

karachi

Roof Collapse

Ranchorelane

SBCA