Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما صالح محمد خان کو رہا کردیا گیا

ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی۔
شائع 26 اکتوبر 2022 08:59pm
پی ٹی آئی رہنما صالح محمد خان (فوٹو:فائل)
پی ٹی آئی رہنما صالح محمد خان (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صالح محمد خان کو انسداد دہشتگردی عدالت اور علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صالح محمد خان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

جبکہ دوسرے مقدمہ میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صالح محمد کی ضمانت کے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب صالح محمد خان کی رہائی کے وقت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی۔

pti

saleh muhammad