Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ٹِچ بٹن کا نیا گانا احسان ہے تمہارا ریلیز

فلم 11 نومبرکو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
شائع 26 اکتوبر 2022 08:45pm

پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید کی فلم ٹِچ بٹن کا نیا گانا احسان ہے تمہارا ریلیز کردیا گیا ہے۔

گانے کو معروف گلوکار فرحان سعید نے گنگنایا ہے جبکہ اُن کا ساتھ بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار جونیتا گاندھی نے دیا ہے۔

ٹچ بٹن کا ٹریلرحال ہی میں ریلیز کرتے ہوئے فلم 11 نومبرکو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، بطورپروڈیوسریہ عروہ حسین کی پہلی فلم ہے جبکہ ہدایات قاسم علی مرید کی ہیں۔

مرکزی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں۔

دوسری جانب فلم کی ہیروئن اداکارہ سونیا حسین نے معاوضے کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم ”ٹچ بٹن“ کی پروڈیوسر عروہ حسین کو 50 لاکھ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

ہرجانے کے نوٹس کے مطابق اداکارہ کا موقف ہے کہ عروہ نے انہیں فلم کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

Tich button