Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس نے تیاری مکمل کرلی

تیرہ ہزار چھیاسی افسر اور سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے جائیں گے
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2022 12:26pm
اسلام آباد پولیس (فوٹو:روئٹرز/فائل)
اسلام آباد پولیس (فوٹو:روئٹرز/فائل)

تحریک انصاف کےلانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے تیاری مکمل کرلی۔

اسلام آباد اور سندھ پولیس کے علاوہ ایف سی اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ آنسوگیس کے شیلزسمیت دیگرسامان بھی فراہم کردیا گیا۔

شہر بھر میں تیرہ ہزار چھیاسی افسر اور سیکیورٹی اہلکارتعینات ہوں گے، دو ڈی آئی جی، چارایس ایس پیز اور گیارہ ایس پیز نگرانی کے ذمہ دارہوں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر چار ہزارایک سو نوے افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے، ایف سی کے چار ہزار دو سو پینسٹھ۔ رینجرزکے تین ہزارچھ سوجوانوں مستعدرہیں گے، جبکہ سندھ پولیس کے ایک ہزاربائیس افسر اوراہلکار بھی طلب کرلیے گئے۔

FC

Sindh Police

islamabad police

PTI long march 2022