Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالمی اُردو کانفرنس امریکا، کینیڈا اور دُبئی میں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ

احمد شاہ کا کانفرنس کے حوالے سے 15روزہ امریکا کا دورہ
شائع 26 اکتوبر 2022 07:33pm

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ 15 روزہ دورے پر امریکا میں ہیں جہاں وہ آئندہ سال کینیڈا، امریکا اور دبئی میں مجوزہ عالمی اردو کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

واضح رہے کہ گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق 7 اور 8 جولائی 2023ءکینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عالمی اردو کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز ہے جب کہ اس کے بعد امریکا کے شہر شکاگو اور 14،15 اگست کو دبئی میں منعقد کی جائے گی۔

محمد احمد شاہ امریکا میں ایشین سوسائٹی کی صدر سمیت مختلف تنظیموں اور شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر پہلی مرتبہ منعقد ہونے والی اردو زبان کی ان کانفرنسوں کو کامیاب بنایا جا سکے۔

دورے کے دوران اس ایم او یو کو بحال کرنے پر بھی بات چیت ہو گی تاکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔

یاد رہے کہ1966ءمیں ایشین سوسائٹی نیو یارک اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں اداروں کے درمیان نمائشوں اور پروگراموں کا تبادلہ ہونا تھا۔

Ahmed shah

Almi Urdu Confrence