Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں جعلی پلیٹ لیٹس کی فروخت کا ہوشربا اسکینڈل

جعل ساز گروہ کا سرغنہ جناح اسپتال سے ساتھی سمیت گرفتار.
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 08:33pm
علامتی تصویر بزریعہ ہیماٹولوجی ایڈوائزر
علامتی تصویر بزریعہ ہیماٹولوجی ایڈوائزر

کراچی میں شہریوں کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس کی فروخت کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے جعل ساز گروہ کا سرغنہ جناح اسپتال سے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی میگا یا مینول پلیٹ لیٹس سے مریض موذی امراض میں بھی مبتلا ہوسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس کی خریداری کی آڈیو ریکارڈنگ بھی محفوظ ہے، جس میں واضح سنا جاسکتا ہے کہ ملزم کہہ رہا ہے بغیر ڈونر کے 32 ہزار روپے میں میگا پلیٹ لیٹس فراہم کردیں گے۔

جعل ساز گروہ کے رکن نے آڈیو میں کہا کہ بلڈ سیمپل کے ساتھ پیشگی ادائیگی کریں، پلیٹ لیٹس اسپتال لاکر دیں گے۔

سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ڈائریکٹر دُر ناز کا کہنا ہے کہ پاک بلڈ بینک رجسٹرڈ بلڈ بینک کی فہرست میں شامل نہیں ہے، : ملزمان نے گھوسٹ بلڈ بینک کے کارڈز اور فارم بھی چھپوائے ہوئے تھے۔

دُر ناز نے کہا کہ محکمے کو جعلی میگا اور مینول پلیٹ لیٹس فروخت کرنے والوں کی تلاش تھی۔

karachi

sindh

Fake Platelets