Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسری شادی کرنے پر شہری کو قید و جرمانے کی سزا

ملزم کو فوری جیل منتقل کردیا گیا۔
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 06:59pm
علامتی تصویر بزریعہ ایچ او پی
علامتی تصویر بزریعہ ایچ او پی

خیرپور میں شہری کو بلااجازت دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گئی، عدالت نے قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

خیر پور کی تحصیل سوبھو ڈیرو کی سول عدالت کے جج ظفر الله جکرانی نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم لعل بخش کو پہلی بیوی سے اجازت نہ لینے پر چھ ماہ قید کی سزا اور پانج ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے سنٹرل جیل خیرپور منتقل کردیا۔

ضلع خیرپور کے گاؤں موریو خان ناریجو کی رہائشی خاتون مسمات سعیدہ ناریجو اپنے شوہر لعل بخش کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ میرے شوہر نے میری اجازت لیے بغیر دوسری عورت سے نکاح کیا ہے، جو کہ قانونی جرم ہے۔

یاد رہے کہ خاتون نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم لعل بخش کو قانون کے مطابق سزا دے کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

sindh

Second Marriage

Without Permission