Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی ولی عہد کا مسجد نبوی ﷺ ہنگامہ آرائی کیس میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے اظہارِ تشکر
شائع 26 اکتوبر 2022 05:45pm
اسکرین گریب/سوشل میڈیا
اسکرین گریب/سوشل میڈیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد نبوی ﷺ میں ہنگامہ آرائی کیس میں قید تمام پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپریل 2022 کے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔

وزیراعظم نے پاکستانیوں کی رہائی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاء فرمائے۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے تین پاکستانیوں کو 8 سال اور تین کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے خواجہ لقمان، محمد افضل، غلام محمد نامی اشخاص کو 8 سال اور انس، ارشد اور محمد سلیم کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ایک اور پاکستانی طاہر ملک کو بھی تین سال قید اور 10 ہزار رالی جرمانہ کیا گیا تھا۔

Saudi Crown Prince

Muhammad bin Salman

Masjid e Nabwi

Arrested Pakistani