Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقتول ارشد شریف کی بیوہ تنقید کی زد میں

ایک طرف جویریہ صدیقی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری جانب انہیں دلاسے اور تسلیاں بھی دی جارہی ہیں۔
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2022 09:20am
اسکرین گریب/سوشل میڈیا
اسکرین گریب/سوشل میڈیا

مقتول پاکستانی صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی شوہرکے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں، جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا ہے۔

جویریہ صدیقی ٹوئٹر پر مسلسل ایکٹیو ہیں اور مرحوم ارشد شریف کے حوالے سے اطلاعات فراہم کر رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی اس حوالے سے جاری ہونے والے بیانات، تنقید اور خبروں کو بھی ری ٹوئٹ کررہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نالاں نظر آرہے ہیں۔

کچھ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے انہیں بے حس قرار دیا گیا تو کسی نے انہیں کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک طرف جہاں جویریہ صدیقی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ارشد شریف کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں دلاسے اور تسلیاں بھی دی جارہی ہیں، جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے ناقدین کو جوابات بھی دیے گئے ہیں۔

Wife

arshad sharif death

arshad sharif

Javeria Siddique