Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی تاریخ میں توسیع کردی گئی

پرانے ڈیزائن کے نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔
شائع 26 اکتوبر 2022 04:01pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اسٹیٹ بینک نے پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دس، پچاس اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں- یہ نوٹ ملک بھر میں مرکزی بینک کے دفاتر سے تبدیل کروائے جاسکتے ہیں، مقررہ تاریخ کے بعد یہ نوٹ ناقابل تبدیل ہوں گے۔

دوسری جانب حکومت نے ساڑھے سات ہزار روپے سے چالیس ہزار روپے مالیت تک کے غیررجسٹرڈ انعامی پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

محکمہ قومی بچت نے ان بانڈز کی واپسی کے لیے تاریخ میں تیس جون دوہزار تیئیس تک توسیع کی ہے، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

State Bank Of pakistan

Currency Notes

changing