Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

کنٹینر میں تمام سہولیات کے ساتھ سیکیورٹی کے بھی کئی انتظامات موجود ہیں.
شائع 26 اکتوبر 2022 03:45pm
اسکرین گریبس
اسکرین گریبس

لانگ مارچ کیلئے سب سے ضروری چیز جماعت کے سربراہ کا کنٹینر ہوتا ہے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیلئے بھی عمران خان کا 40 فٹ لمبا لگژری کنٹینر تیار کر لیا گیا ہے، جو پارٹی کے جیل روڈ آفس کے باہر موجود ہے۔

کنٹینر میں سیکیورٹی کے کئی انتظامات موجود ہیں، جن میں چار سی سی ٹی وی کیمرے بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم اختر رامے کا کہنا ہے کہ کنٹینر میں دو جنریٹرز، دو ساؤنڈ سسٹم، وائی فائی، مکمل کچن اور واش روم بھی موجود ہیں۔

کنٹینر کی چھت پر 80 نفوس کی جگہ موجود ہے، جو کارکنان کا خون گرمائیں گے۔

politics Oct 26

PTI long march 2022

Imran Khan Container