Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لانگ مارچ ہفتہ بھر سڑکوں پر رہے گا

چار نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسد عمر
شائع 26 اکتوبر 2022 03:18pm

پی ٹی آئی نے جمعہ کو شروع ہونے والا لانگ بھر ہفتہ بھر سڑکوں بالخصوص جی ٹی روڈ پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے اسد عمر کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جمعہ 28 اکتوبر کو شروع ہونے والا مارچ اگلے جمعہ یعنی چار نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

مارچ کا آغاز اگرچہ 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک سے ہونا ہے تاہم دن بھر یہ لاہور کی حدود میں ہی رہے گا۔

اسد عمر نے کہاکہ 29 اکتوبر لاہور سے روانہ ہو کر مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، ڈسکہ، سیالکوٹ، سمبڑیال،وزیرآباد، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، گجر خان، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے انشاءاللہ عمران خان 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور سارے پاکستان سے قافلے اس دن اسلام آباد پہنچیں گے.

دوسری جانب پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مجوزہ شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے، چیئرمین عمران خان جمعہ تک لاہورمیں ہی قیام کریں گے اور نمازجمعہ کے بعدلانگ مارچ کا آغاز لبرٹی چوک سے ہوگا۔

جمعہ کی رات شاہدرہ انٹرچینج پرمارچ کی پہلی منزل ہوگی جبکہ عمران خان کے خطاب کے بعد شاہدرہ میں رات گزاری جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ شاہدرہ سے ہفتے کو شروع ہوگا جس کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالا میں ہوگا، اتوارکے روزلانگ مارچ کی اگلی منزل گجرات ہوگی۔ مارچ کے گجرات پہنچنے پر پرویزالہی اورمونس الٰہی مارچ کااستقبال کریں گے پھر مارچ کا پڑاؤ گجرات اورجہلم کے درمیان سرائےعالمگیر پرہوگا۔

پیرکے روزلانگ مارچ اپنی اگلی منزل جہلم کی جانب بڑھےگا پھرجہلم میں فواد چوہدری لانگ مارچ کی میزبانی کریں گے۔ منگل کوعمران خان گوجرخان سےہوتےہوئےروات میں پڑاؤڈالیں گے اور بدھ کواسلام آباد کی جانب بڑھنےسےمتعلق حکمت عملی مرتب ہوگی ساتھ ہی روات کےمقام پرشمالی اورجنوبی پنجاب کے قافلے شریک ہوں گے۔

PTI long march 2022