Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: 9 سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا

پولیس نے مالک کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔
شائع 26 اکتوبر 2022 02:47pm
فیصل آباد (گوگل میپ)
فیصل آباد (گوگل میپ)

فیصل آباد میں نو سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا۔

شہر کے مدینہ ٹاؤن میں نو سالہ گھریلو ملازمہ ماریہ زنجیروں سے بندھی ہوئی تھی، جس کو پولیس نے چھاپہ مار کر بازیاب کرالیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مالک محمد آصف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی بچی محمد آصف کے گھر ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔

Faisalabad

police