Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف کیس کی کرمنل انویسٹی گیشن ہونی چاہیے: شرجیل میمن

وہ کون شخص تھا جس نے عمران کو بتایا کہ ارشد شریف پر حملہ ہوگا، شرجیل
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 03:21pm
Who gain benefits from the Arshad Sharif’s murder?| Shajeel Memon | Press Conference | Aaj News

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ارشد شریف کی شہادت پر غمگین ہے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ ارشد شریف کیس کی کرمنل انوسٹگیشن ہونی چاہئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وہ کون شخص تھا جس نے عمران کو بتایا کہ ارشد شریف پر حملہ ہوگا، پنجاب اور کے پی میں عمران خان کی حکومتوں نے ارشد کو تحفظ کیوں نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ارشد شریف کو مشورہ کیوں دیا کہ وہ باہر جائیں، واحد پی ٹی آئی ہے جو ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد ملک کو غیرمستحکم کرنا ہے، ہر مارچ کی طرح عمران خان اس مارچ میں تشدد کو ہوا دیں گے، عمران خان اپنے بچوں و بیگم کے ساتھ مارچ پر نکلیں تو عوام شریک ہونگے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کی تقدیرسے کھیل رہا ہے، عمران خان اہم اداروں کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو امن امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سندھ کے عوام عمران خان کی دغابازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اپنے دوست نعیم الحق کے انتقال اور کوئٹہ کے شہدا کے ساتھ تعزیت پر نہیں گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف نےعمران خان کے خلاف بھی پروگرام کیے تھے۔

Information Minister

sindh minister

Sharjeel Memon

Senior Provincial Minister