Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

آج نیوز سے وابستہ صحافی کی موٹرسائیکل نجی اسپتال کی پارکنگ سے چوری

چوری کا واقعہ کالا پل کے قریب این ایم سی کے باہر پیش آیا
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 02:57pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی میں عام شہریوں کے علاوہ جرائم کی خبریں دوسروں تک پہنچانے والے صحافی بھی غیرمحفوظ ہیں، آج نیوز سے وابستہ صحافی طلحہ کی موٹرسائیکل نجی اسپتال کی پارکنگ سے چوری کرلی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزکو موصول ہوگئی، چوری کا واقعہ 24 اکتوبر (پیر) کو شام ساڑھے 4 بجے کالا پل کے قریب نیشنل میڈیکل سینٹر (این ایم سی ) کے باہر پیش آیا۔

سی سی ٹی وی میں مبینہ چوراسپتال کی پارکنگ میں بیٹھا گاڑیوں پرنظررکھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مبینہ چوراسپتال کے گارڈ سے بھی بات کرتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ اسپتال کے باہر موجود ٹھیلے والا بھی مبینہ چور سے کچھ بات چیت نظر آرہا ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی اپنی موٹرسائیکل جس کا نمبر (KHG-2195)ہےپارکنگ میں کھڑی کرکے جاتا ہے اورموقع ملتے ہی مبینہ چور صحافی طلحہ کی موٹرسائیکل آسانی سے لے کر چلا جاتا ہے۔

صحافی کی جانب سے موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آرضلع جنوبی کے ڈیفنس تھانے میں درج کرادی گئی۔

AAJ NEWS

karachi