Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر ایک بار پھر مہنگا، اسٹاک ایکسینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

ملک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 04:52pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں 95 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 220 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 16 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے 70 پیسے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 68 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور شیئرز کی فروخت کے باعث 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 41 ہزار 563 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 190پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

SBP

PSX

Stock Exchange

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices