Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا سیکریٹری ہائیرایجوکیشن اور پنجاب پولیس کو خط
شائع 26 اکتوبر 2022 12:19pm
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریش
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریش

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو یونیورسٹی میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پنجاب یونیورسٹی میں آج جلسے کے اعلان کے بعد پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

خط میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ پنجاب میں کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے، آئی ایس ایف نے آج پنجاب یونیورسٹی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن اور پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ آئی ایس ایف نے اجازت کے بغیر پروگرام رکھا ہے، بغیر اجازت سوشل میڈیا پر پروگرام کی تشہیر کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کے وزرا کو بھی پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ جامعہ میں کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔

pti

imran khan

PTI long march 2022

insaf student fedration