مارچ کے اعلان کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ گر گئی
انڈیکس واپس آنے میں ناکام
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمعہ کو لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے اگلے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کھلتے ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس تقریباً 400 پوائنٹ گر گیا۔
مارکیٹ نے سنبھالنے کی کوشش کی تاہم انڈیکس دوبارہ بحال نہ ہوسکا۔ دوپہر تک مارکیٹ 595 پوائنٹس گر چکی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور وہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا بھی مارکیٹ پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوسکا۔
عمران خان جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس کے بعد اگلے چند روز میں جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔
pti long march
politics Oct 26
PTI long march 2022
مقبول ترین
Comments are closed on this story.