Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی دھڑے نے لانگ مارچ کی حمایت کردی

پی ٹی آئی کے وفد کی جے یو آئی پاکستان کے قائدین سے ملاقات
شائع 26 اکتوبر 2022 12:06pm
جے یو آیئ پاکستان
جے یو آیئ پاکستان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ایک دھڑے نے حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کے اسلام آباد لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے قائدین سے ملاقات کی، صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور مرکزی رہنما افتخار درانی بھی ہمراہ تھے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مابین دوطرفہ تعاون کی مختلف جہتوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صوبائی کمیٹیوں کے قیام و تحریک پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق جے یو آئی پاکستان کے قائدین مولانا شجاع الملک اور سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان سمیت دیگر نے خیر مقدم کرتے ہوئے حقیقی آزادی کی تحریک اور اسلام آباد لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے اپنے تنظیمی یونٹس متحرک کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے لانگ مارچ میں شرکت کے اعلان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

imran khan

Asad Qaiser

JUIF

pti long march

PTI long march 2022