Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بااثرافراد نے بیوہ خاتون کی زمین ہتھیانے کیلئے گھر کو آگ لگا دی

واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی
شائع 26 اکتوبر 2022 11:22am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

رحیم یار خان میں ظلم کی انتہا ہوگئی بااثر افراد نے بیوہ خاتون کی زمین ہتھیانے کیلئے گھر کو آگ لگا دی اور خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔

نواحی اقے تھانہ رکن پور کی حدود بستی آرائیں میں مقامی بااثر شخص نے اپنے ہواریوں کے ساتھ بیوہ خاتون نسیم مائی کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

بااثرشخص نے گھر کو آگ لگا کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے رہے۔

واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی متاثرہ خاتون نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کے پولیس بااثر افراد کا ساتھ دے رہی ہے، الٹا ہمیں مقدمہ درج کرکے حراساں کر رہی ہے۔

بیوہ خاتون نے مطالبہ کیا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رحیم یار خان فوری کارروائی کریں۔

Punjab police

rahim yar khan