Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارشد شریف قتل کی تحقیقاتی ٹیم سے آئی ایس آئی افسر کو ہٹا دیا گیا

ٹیم کو فوری طور پر کینیا روانگی کی ہدایت
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2022 03:47pm
تصویر: سوشل میڈٰیا
تصویر: سوشل میڈٰیا

ارشد شریف کے قتل پر وزارت داخلہ کی جانب اعلی سطحی کمیٹی میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ آئی ایس آئی کے افسر کو ٹیم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

تین رکنی کے بجائے اب دو رکنی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی شامل ہوں گے جس کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کیس میں سونے کی اسمگلنگ کی تحقیقات کی جائے گی اور ارشد شریف کو کینیا جانے پر مجبورکرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بیان میں کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبورکرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرے گی۔

اس سے قبل تحقیقاتی ٹیم میں اطہروحید ڈائریکٹر ایف آئی اے، عمر شاہد حمید ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی اور لیفٹینٹ کرنل سعد احمد آئی ایس آئی شامل تھے۔

مزید پڑھیے:پاکستان چند سیکنڈ پہلے پمز میں ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹ مارٹم، تحقیقاتی ٹیم کینیا بھیجنے کی تیاری

وفاقی حکومت نے ٹیم کو فوری طور پر کینیا روانگی کی ہدایت جاری کردی ہے جبکہ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن ٹیم کی معاونت کرے گا۔

ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کرے گی اور تحقیقات کیلئے وزارت خارجہ اور پاکستان کے ہائی کمیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ٹیم وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طور پر تشکیل دی گئی ہے۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

arshad sharif

politics Oct 26