Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے ارشد شریف کے حوالے سے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

غمزدہ افراد کی دل آزاری میرا مقصد نہیں تھا، مریم نواز
شائع 25 اکتوبر 2022 11:33pm
مریم نواز۔ فوٹو — فائل
مریم نواز۔ فوٹو — فائل

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے مقتول صحافی ارشد شریف سے متعلق ٹویٹ پر معافی مانگ لی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ میری ٹویٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنے کا تھا۔

مریم نواز نے لکھا کہ میں اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کررہی ہوں اور اس پر معافی چاہتی ہوں، غمزدہ افراد کی دل آزاری میرا مقصد نہیں تھا، کاش کسی کو بھی اس طرح کا دُکھ نہ پہنچے۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے کینیا میں پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کو بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق قرار دیا تھا۔

مریم نے اپنی جماعت کے ایک سپورٹرکی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں ارشد شریف کے بطور ٹی وی اینکرسابقہ شوز کا حوالہ دیا گیا ہے، جب مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسرکے باعث لندن میں زیرعلاج تھیں۔

تاہم مریم نواز کی اس ٹویٹ کی ہر جانب سے مذمت کی جا رہی ہے حتیٰ کہ پارٹی کے حامیوں نے بھی ان سے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

لیگی رہنما نے واضح کیا تھا کہ انہیں یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرنا اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ بنی نوع انسان کے لیے ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

Maryam Nawaz

ٹویٹر

arshad sharif death