وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اقتصادی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھر بھی شریک
وزیراعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیٹھک میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے خارجی امور مملکت حناربانی کھر نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل وزیراعظم کا فیوچر انوسٹمنٹ انیشیوٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے صحت اور تعلیم میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لئے اقدامات کیے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوان طبقے پر مشتمل ہے جنہیں جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
Shehbaz Sharif
Saudi Crown Prince
Riyadh
مقبول ترین
Comments are closed on this story.