Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دودھ کی نئی قیمت، کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا

دودھ کی 170 روپے فی لیٹر کی قیمت کا فیصلہ منظور نہیں، صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2022 09:27pm

کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دودھ کی قیمت 170 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہوئے صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے کہا ہے کہ دودھ کی 170 روپے فی لیٹر کی قیمت کا فیصلہ منظور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے میٹنگ میں ہمارے جائز مطالبات نہیں مانے۔

اس سے قبل، کراچی میں ڈیری فارمرز نے اچانک دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا۔

دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے ہوگئی جبکہ دہی 280 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ڈیری فارمرز کی جانب سے سیلابی صورتِ حال کو جواز بناکر دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 6 ستمبر کو بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

Milk Price

Commissioner Karachi

Dairy Farmers Association