Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمن سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار

پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
شائع 25 اکتوبر 2022 07:00pm
آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمن سفیر الفریڈ گراناس سے ملاقات کر رہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمن سفیر الفریڈ گراناس سے ملاقات کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی ، علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الفریڈ گراناس کو سفیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید وسعت پائیں گے۔

جرمن سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

rawalpindi

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

german ambassador