Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

امیتابھ بچن نے بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم کے بارے میں کیا کہا؟

رشی سونک بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیں گے
شائع 25 اکتوبر 2022 06:40pm

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے’۔

واضح رہے کہ پیر کے روز برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

برطانیہ کے سابق بھارتی نژاد وزیر خزانہ رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے ہیں ان کے مقابلے میں قدامت پسند جماعت کےتمام حریف امیدوار دستبردارہوگئے ہیں۔

پینی مورڈانٹ مطلوبہ 100 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد رشی سوناک کو پارٹی کی سربراہی مل گئی اور وہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے۔

Rishi Sunak

Amitabah Bachan