Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کرم میں ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے اہل قرار

عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں
شائع 25 اکتوبر 2022 03:38pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کرم میں ضمنی انتخاب لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے توشہ خانہ نااہلی کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو انتخابات کے لئے اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر کرم ایجنسی کو عمران خان کے حصہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر کرم نے توشہ خانہ نااہلی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق قانونی رائے مانگی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی ونگ نے جواب دیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف موجودہ سیٹ سے نااہل ہوئے، عمران خان اس فیصلے کی روشنی میں کسی بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز آئینی و قانونی ٹیم سے رائے طلب کی تھی۔

ECP

imran khan

by-election

law wing